وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر روانہ

05:21 PM, 21 Jan, 2019

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں جس میں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی و دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور  اس دوران پاکستان اور قطرکے درمیان اہم معاہدے بھی متوقع ہیں ۔

 

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورے  کی دعوت امیر قطر نے دی تھی، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر  اور وزیر پٹرولیم  غلام سرور بھی ہیں جبکہ ان کے علاوہ مشیر تجارت ، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ساتھ دورے پر جارہے ہیں ۔

 

مزیدخبریں