پاک فوج کشمیر کاز کیلئے ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی,جنرل قمر جاوید باجوہ

05:43 PM, 21 Jan, 2020

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر سے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں