افغان عوام کیلئے یورپی یونین کی طرف سے بڑی خوشخبری 

European Council, EU Afghanistan

کابل :افغان عوام کیلئے یورپی یونین کی طرف سے بڑی خوشخبری دیکھنے کو آگئی ،پاکستان میں ہونے والی اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے اجلاس کی کوششیں رنگ لے آئیں ،مغربی اور یورپی طاقتوں نے پاکستان کو موقف مان لیا اور افغانستان میں جاری انسانی بحران دور کرنے کیلئے کابل پہنچنے لگیں ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ افغانستان میں کھولنے کا اعلان کر دیا ،ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں اور افہام و تفہیم کے بعد کابل میں سفارت خانہ کھولاگیاہے ۔

یورپی یونین فارن افیئرز کا کہنا ہے کابل میں  ان کی  موجودگی طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں  بلکہ ملک میں    امداد کی فراہمی اور انسانی صورت حال کی نگرانی  ہے۔