پی ٹی آئی کا شہباز شریف ، مریم نواز و دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا شہباز شریف ، مریم نواز و دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری نے اس حوالے سے شہباز شریف اورمریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو عدالت میں درخواست دائرکریں گے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کرانا ہے، سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مصنف کے بارے میں