طاقتور مغربی سسٹم کی آمد، بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، فلیش فلڈ کا خدشہ

09:01 AM, 21 Jan, 2026

لاہور :طاقتور مغربی سسٹم آج سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث بعض مقامات پر فلیش فلڈ کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں