گل پلازہ کے بعد رمپا پلازہ بھی غیر محفوظ قرار، خطرناک حصوں کے استعمال پر پابندی

09:47 AM, 21 Jan, 2026

کراچی :کراچی کے گل پلازہ کے ساتھ واقع رمپا پلازہ کو بھی غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے رمپا پلازہ کی انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق رمپا پلازہ کے ستون کمزور ہو چکے ہیں، جس کے باعث عمارت کو خطرہ لاحق ہے۔ حکام نے پلازہ کے خطرناک حصوں کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر مزید اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

مزیدخبریں