بورڈ آف پیس مستقبل میں اقوامِ متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے:ٹرمپ

10:07 AM, 21 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ممکن ہے کہ “بورڈ آف پیس” اقوامِ متحدہ کی جگہ لے لے، تاہم فی الحال وہ چاہتے ہیں کہ عالمی ادارہ اپنا کام جاری رکھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے سوالات کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی صلاحیتوں کے سب سے بڑے حامی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ادارہ عملی طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے پاس دنیا میں امن قائم کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے، مگر عملی طور پر یہ ادارہ مکمل طور پر مؤثر نہیں رہا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ 

مزیدخبریں