کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی ورلڈ اکنامک فورم میں پہلی بار ساتھ انٹری، تصاویر وائرل

01:45 PM, 21 Jan, 2026

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ: امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں پہلی بار ایک ساتھ انٹری دی۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل  ہیں۔

جوڑے کے درمیان رومانوی تعلقات پہلی بار 2025 میں منظر عام پر آئے تھے جب انہیں مونٹریال میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں کیٹی پیری نے بھی تصاویر شیئر کر کے تعلق کی تصدیق کی، تاہم دونوں نے اپنی ذاتی زندگی زیادہ تر نجی رکھی۔

اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے اجلاس سے خطاب میں بدلتے ہوئے عالمی حالات اور سفارت کاری و بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے جو تقریباً 80 سالہ استحکام دیکھا، وہ دور اب ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ہم ایک نئے عالمی مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی یہ پہلی بڑی تقریب میں ایک ساتھ انٹری کی تصاویر اور ویڈیوز دلچسپی کا باعث بن گئیں۔

واضح رہے کہ کیٹی پیری کی سابق منگیتر اورلینڈو بلوم سے ایک بیٹی ہے، جبکہ جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ سوفی گریگوائر ٹروڈو سے تین بچے ہیں۔

مزیدخبریں