قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور

03:52 PM, 21 Jan, 2026

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔اس ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کی دس شقوں میں اہم ترامیم کی گئی ہیں۔الیکشن ترمیمی بل 2025 پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
بل کی منظوری کے بعد اب ارکانِ اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثے صرف سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی اجازت سے ہی ڈکلیئر کیے جائیں گے۔اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات تحریری درخواست کے بعد حاصل کی جا سکیں گی۔

اس ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے لفظ کو آئینی عدالت سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے قانونی دستاویزات اور آئینی معاملات میں واضح اصطلاحات استعمال ہوں گی۔

مزیدخبریں