ترکیہ نے عالمی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی رضامندی دے دی، وزیر خارجہ اجلاس میں نمائندگی کریں گے

06:17 PM, 21 Jan, 2026

اسلام آباد: ترکیہ نے عالمی بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں منعقد ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، بورڈ آف پیس میں شمولیت سے ترکی بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ اور خطے میں استحکام میں اپنا کردار مزید بڑھا رہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران ترکی عالمی امن اقدامات، تنازعات کے حل اور پائیدار جنگ بندی کے لیے اپنے مؤثر موقف کا اظہار کرے گا۔

یہ اقدام اس بات کی عکاسی بھی ہے کہ ترکی عالمی سطح پر امن و تعاون کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں