نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں اگلا وزیر اعظم کون ہو گا؟

 نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں اگلا وزیر اعظم کون ہو گا؟

اسلام آباد میں جاری( ن) لیگ کے انتہائی اہم مشاورتی  اجلاس میں وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں اگلے وزیر اعظم کے ممکنہ ناموں پر غور کیا جارہاہے ۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ، سردار ایاز صادق ، کے ناموں پر غور کیا گیا ہے ۔جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناراض چودھری نثار وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں ۔اور وہ اس اجلاس میں شامل بھی نہیں ہوئے ۔

مشاورتی اجلاس کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ وزیر اعظم کی کرسی کا" قرعہ "کس کے نام نکلتا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں