لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 13 ملزمان گرفتار

لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 13 ملزمان گرفتار


لاڑکانہ:  لاڑکانہ پولیس کی ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حیدری پولیس نے ملزم صدام سانگی کو رائیفل اور گولیوں سمیت، تھانہ ولید پولیس نے دوران چیکنگ ملزم عامر جتوئی اور وحید ابڑو کو 66 شراب کی بوتلوں سمیت، ملزم اختیار کلہوڑو کو شراب کی 22 بوتلوں سمیت، تھانہ سچل پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ارشد بگھیو کو ہیروئن کی 65 پڑیوں سمیت، تھانہ مارکیٹ پولیس نے ملزم امتیاز جانوری کو 110 ہیروئن کی پڑیوں سمیت، کیٹی ممتاز تھانہ پولیس نے روپوش ملزم صاحب خان کھکھرانی، رتوڈیرو تھانہ پولیس نے اشتہاری ملزم روشن شیخ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کرلیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب تھانہ اللہ آباد پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر چار جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 ہزا روپے برآمد کرلئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں