فلم ”سنجو “ نے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو پچھاڑ دیا

فلم ”سنجو “ نے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو پچھاڑ دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ”سنجو“ نے کمائی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”سنجو“ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 325 کروڑ 57 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جب کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی نے 320 کروڑ 24 لاکھ کا بزنس کیا تھا اور اب کہا جارہا ہے فلم ’سنجو‘ ، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گی۔دوسری جانب ہدایت کار فلم ”سنجو“ کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں بھی ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس فیصلہ آج سنایا جائیگا


اس حوالے سے سی ای او فوکس اسٹار اسٹوڈیو وجے سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے بہت سے ڈسٹریبیوٹرز نے فلم سنجو دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کیا اور فلم کو چین میں ریلیز کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ فلم کو جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”سنجو“ میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی جان دار اداکاری کی بدولت فلم اب تک متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔