وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت کریں گے

وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت کریں گے
کیپشن: Image Source: ISPR Twitter Account

واشنگٹن: میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، اب سیکیورٹی فورسز کا فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق،ڈی جی آئی ایس پی آر  میجرجنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف , وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت کریں گے، پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  کہا کہ پاکستانی عوام اورسیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ سے ملکر بحالی کا کام جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا  کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے۔ اس سے دہشتگردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔ بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔