سیاسی قوتوں کو عوامی مسائل کے حل کی طرف آنا ہوگا ، چوہدری پرویز الٰہی

سیاسی قوتوں کو عوامی مسائل کے حل کی طرف آنا ہوگا ، چوہدری پرویز الٰہی
سورس: file photo

گجرات :سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ملکی حالات معاشی طورپر بہتری کے راستے پر گامزن ہوچکے ہیں، سیاسی قوتوں کو اب عوامی مسائل کے حل پر فوکس کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں نماز عید ادا کی اور ملکی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔

صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوام عید کا تہوار مناتے ہوئےکورونا ایس اوپیز کا خیا ل رکھیں،  احتیاط اورویکسین لگوانے سے ہی بچاجاسکتا ہے، عید پرکشمیری بھائیوں اور اپنےفوجی جوانوں کو دعاؤں میں ضروریاد رکھیںْ

ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ  ملکی حالات معاشی طورپر بہتری کے راستے پر گامزن ہوچکے ہیں، سیاسی قوتوں کو اب عوامی مسائل کے حل کو فوکس کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام آج بھی پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت کو فلاحی منصوبوں کے باعث یاد کرتے ہیں۔