عمران خان کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا ہاتھ ہے، فواد چوہدری

04:41 PM, 21 Jul, 2025

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ہی بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں رکھنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں، کیونکہ ان کی رہائی کے بعد موجودہ قیادت کی لیڈری ختم ہو سکتی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کی پی ٹی آئی قیادت صرف سینیٹ کی سیٹوں کی بندربانٹ میں مصروف ہے، جبکہ اصل مسئلہ عمران خان کی رہائی ہے، جس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے سیاست میں آ جائیں تو صورتحال یکسر بدل سکتی ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق، عالیہ حمزہ جیسے رہنماؤں کا تحریک میں کوئی کردار نہیں اور موجودہ قیادت کے پاس سیاسی حکمتِ عملی کا شدید فقدان ہے، جس کی وجہ سے عوام باہر نہیں نکلتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک میں مزید سیاسی جماعتوں کی کوئی گنجائش نہیں، اور جو بھی نئی پارٹی بنے گی وہ ریحام خان کی پارٹی کی طرح بے اثر ہوگی۔

مزیدخبریں