پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب

05:21 PM, 21 Jul, 2025

لاہور: سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ عبدالکریم نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حافظ عبدالکریم نے 243 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار عبد الستار صرف 99 ووٹ لے سکے۔ کل 345 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے تین مسترد قرار دیے گئے۔

کامیابی کے اعلان پر اسمبلی ہال میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے زوردار نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نتیجہ پنجاب اسمبلی میں حکومت کی مضبوط گرفت کا مظہر ہے۔

مزیدخبریں