پشاور: خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر سینیٹ کے امیدوار منتخب

06:29 PM, 21 Jul, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار روبینہ ناز کامیاب ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق روبینہ ناز نے 89 ووٹ حاصل کیے، جب کہ روبینہ خالد کو 52 ووٹ ملے۔

اسی انتخاب میں ٹیکنوکریٹ نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار اعظم سواتی اور دلاور خان بھی سینیٹر منتخب ہو گئے۔

پولنگ کا عمل پُرامن ماحول میں مکمل ہوا اور کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں