پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرِ آب، سیلابی ریلوں اور چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق

09:28 AM, 21 Jul, 2026

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے۔ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے، جبکہ کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلوں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ متعلقہ حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث 14 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، برساتی ندی نالوں کے قریب جانے سے احتراز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

مزیدخبریں