وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، عوامی فلاح کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم

01:25 PM, 21 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کے قیام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

مزیدخبریں