لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مون سون سے قبل ہی ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں، تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 15 اضلاع میں واسا کو 12 اقسام کی 272 نئی مشینری فراہم کر دی ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں تمام اضلاع میں مزید 694 نئی مشینری فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 82 سٹوریج ٹینکس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 23 پر کام جاری ہے، باقی سٹوریج ٹینکس بھی آئندہ 11 روز میں مکمل کر لیے جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے سٹوریج سسٹم کو بہتر بنا کر آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہی ہیں۔