مسلم لیگ ن کا مظفرآباد میں جلسہ، نواز شریف خطاب کریں گے

02:26 PM, 21 Jul, 2026

مظفرآباد: مسلم لیگ ن آج مظفرآباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جہاں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جلسے میں شرکت کریں گی۔ ان کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت آزاد کشمیر کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے اپنے روڈ میپ کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب آزادکشمیر میں شفاف اور پرامن انتخابی عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کے لیے پولنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔

گزشتہ روز آزادکشمیر کے 3 ڈویژنز کے 8 اضلاع میں مجموعی طور پر 24 ہزار 40 سرکاری ملازمین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

مزیدخبریں