لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مزید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں کی مسلسل نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ اضلاع میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے واسا مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے اور تمام ضروری انتظامات مکمل رکھنے پر زور دیا ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔