اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے خصوصی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
سکندر مومنی کے پولیس لائنز پہنچنے پر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ نے پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی امور سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بریفنگ حاصل کی۔