کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 68 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا تھا۔