حکومت نے وزیر اعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کے منصوبے پر یوٹرن لے لیا

حکومت نے وزیر اعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کے منصوبے پر یوٹرن لے لیا
کیپشن: Image Source: Pakistan A Paradise FB Page

اسلام آباد:تحریک انصاف کی حکومت ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے وزیر اعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ ختم کرکے انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کی تجویز سامنے لے آئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ،وزیر اعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ ختم کرکے انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کی تجویز سامنے لے آئی جس کے لیے  چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطاالرحمان کو منصوبے کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی  اور اس پر متعلقہ حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔


نئے مالی سال کے بجٹ میں  حکومت نے وزیر اعظم ہاﺅس میں یونیورسٹی بنانے کےلئے کوئی رقم مختص نہیں کی  جبکہ یونیورسٹی کے قیام کےلئے ایچ ای سی کی فزیبلٹی رپورٹ ، آرڈیننس اور پی سی ون تیار کر کیا گیا ۔

جنوری میں یونیورسٹی منصوبے سے متعلق تقریب پر 3کروڑ روپے خرچ کیے گئے تاہم حسب معمول پی ٹی آئی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بنانے کے معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔