برطانیہ میں 'مرضی سے موت' کا متنازع بل دارالعوام سے منظور

11:48 AM, 21 Jun, 2025

لندن :برطانوی دارالعوام نے طویل بحث کے بعد ’مرضی سے موت‘ سے متعلق متنازع Assisted Dying Bill کو 314 کے مقابلے میں 291 ووٹوں سے منظور کر لیا۔ بل اب مزید منظوری کے لیے ہاؤس آف لارڈز کو بھیجا جائے گا۔

بل کے تحت لاعلاج اور معذور کن بیماری میں مبتلا وہ مریض، جن کی متوقع زندگی 6 ماہ سے کم ہو، باقاعدہ درخواست کے ذریعے اپنی زندگی کے خاتمے کی اجازت حاصل کر سکیں گے۔ اس عمل میں طبی معاونت دی جائے گی اور فیصلہ ایک بااختیار پینل کرے گا، جس میں ڈاکٹر، قانونی ماہر، ماہر نفسیات اور سماجی کارکن شامل ہوں گے۔

بل کو لیبر پارٹی کی رکن کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا تھا۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے بل کی حمایت کی، جبکہ بعض کنزرویٹو رہنماؤں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ بل تکلیف میں مبتلا مریضوں کے لیے باوقار موت کا راستہ فراہم کرے گا، جبکہ مخالفین نے اسے اخلاقی اقدار کے منافی اور انسانی زندگی کی توہین قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں