سوئس بینکوں میں بھارتی خفیہ دولت میں ریکارڈ اضافہ، مودی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے

01:36 PM, 21 Jun, 2025

زیورخ/نئی دہلی : سوئس بینکوں میں بھارتی شہریوں کی جمع کی گئی خفیہ دولت 2024 میں غیر معمولی اضافے کے بعد 37,600 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے، جس نے نریندر مودی حکومت کے احتساب اور شفافیت کے بیانیے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سوئس بینک اور بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس کے اعداد و شمار کے مطابق، بھارتی نان بینک کلائنٹس کی رقوم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 فیصد زائد ہوچکا ہے۔

اقتصادی ماہرین اور مبصرین کے مطابق، اس رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے سیاسی اور کاروباری حلقے اب بھی غیرقانونی دولت بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے سوئس بینکنگ سسٹم پر انحصار کر رہے ہیں، جو حکومت کی بدعنوانی کے خلاف پالیسیوں کی ناکامی کی غمازی کرتا ہے۔

سوئس حکام کی جانب سے متعدد بار مشتبہ اکاؤنٹس کی تفصیلات بھارت کو فراہم کیے جانے کے باوجود کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس سے احتسابی عمل پر عوامی اعتماد مزید کمزور ہوا ہے۔

مزیدخبریں