پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، خواجہ آصف

03:49 PM, 21 Jun, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ڈھائی سے تین سال سے ایک ’’ہائبرڈ حکومت‘‘ کا ماڈل نافذ العمل ہے، جو ملک کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی ماڈل پہلے رائج ہو جاتا تو تاریخ میں کئی سیاسی حادثات سے بچا جا سکتا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا، ’’دیر آید درست آید، اب یہ ہائبرڈ ماڈل ملک میں بہتر طریقے سے چل رہا ہے اور اس سے پالیسیوں میں ہم آہنگی آئی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، اور وہ خود اس مضبوط ربط کے گواہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ایسا امتزاج پالیسی سازی میں استحکام لا رہا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ جو درست سمجھتے ہیں، کھل کر بیان کرتے ہیں، اور اسی وجہ سے بعض اوقات ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں