میاں نواز شریف آج بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں، 2024 سمیت کوئی الیکشن شفاف نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

04:27 PM, 21 Jun, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے انکشاف  کیا ہے کہ  میاں نواز شریف آج بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ مؤقف رکھتے ہیں اور 2024 سمیت پاکستان میں ہونے والے کوئی انتخابات شفاف نہیں تھے۔

 پروگرام  "مہمان خاص" میں اینکر  وقاص غوری کے ساتھ  گفتگو  میں انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ   رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی عسکری قیادت سے کسی قسم کی کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی اور اگر بانی پی ٹی آئی سیاسی مستقبل چاہتے ہیں تو انہیں عسکری قیادت کے بجائے سیاسی قیادت سے رجوع کرنا ہوگا۔

 ان کامزیدکہنا تھا کہ  فیلڈ مارشل  عاصم منیر  پرویز مشرف  یا ضیا  الحق  نہیں بننا چاہتے۔ 

مزیدخبریں