برگن اسٹاک :"اسلام آباد مفاہمتی یادداشت" کے تحت امریکہ اور ایران کے مابین تکنیکی مذاکرات کا آغاز سوئٹزرلینڈ میں ہو گیا ہے، جس میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وائٹ ہاؤس وفد کے ہمراہ برگن اسٹاک پہنچ چکے ہیں۔ وفد میں جیرڈ کُشنر اور اسٹیو وٹکوف پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ ان کا بنیادی ہدف اسرائیل کو لبنان پر حملے کرنے سے روکنا اور خطے میں جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ ان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قطر کے وفود بطور مرکزی ثالث دونوں ممالک کے مابین مستقل امن فریم ورک، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایرانی اثاثوں کی واپسی جیسے اہم امور پر ثالثی کر رہے ہیں۔