"دشمن ناکام، دنیا پاکستان کو امن کا داعی مان رہی ہے"؛ شرجیل میمن

04:14 PM, 21 Jun, 2026

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے پاکستان نے جو تاریخی کردار ادا کیا، آج پوری دنیا اس کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک کی دفاعی اور تزویراتی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اس حوالے سے انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت دشمن ممالک اپنے ناپاک عزائم میں بری طرح ناکام رہے۔ شرجیل انعام میمن نے اس عظیم کامیابی پر پوری قوم اور اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا پاکستان کو امن کے داعی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس وقت سب سے زیادہ ترقیاتی کام کراچی میں کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت شہرِ قائد کے شہریوں کو جدید ترین سفری اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کراچی کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں