سٹالن برگ :سوئٹزرلینڈ کے شہر سٹالن برگ میں پاکستان کی ثالثی کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی تکنیکی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس پر اس وقت دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔
مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل امریکی وفد کانفرنس ہال پہنچا۔ آمد پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور فیلڈ مارشل کو گلے بھی لگایا۔
دوسری جانب، باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد بھی مذاکرات کے لیے ہال پہنچ چکا ہے، جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ پاکستان بطور ثالث اور میزبان ان مذاکرات کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے دونوں ممالک کے وفود کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد یہ اہم سفارتی عمل شروع ہو گیا ہے۔