آئی پی ایل کو شدید جھٹکا، جے پی ڈومینی نے کھیلنے سے معذرت کر لی

آئی پی ایل کو شدید جھٹکا، جے پی ڈومینی نے کھیلنے سے معذرت کر لی

نئی دہلی : آئی پی ایل کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ۔  جنوبی افریقہ ککے کھللاڑی جے پی ڈومنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر  آئی پی ایل میں شرکت سے معذرت کر لی ۔جس پر آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی ڈئیر ڈیولز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دہلی ڈئیر ڈیولز فرنچائز نے جے پی ڈومنی کی جانب سے بیان جاری کیا کہ ”یہ فیصلہ کرنا میرے لئے بہت مشکل تھا لیکن یہ خالص ذاتی وجوہات کی بناءپر کیا ہے۔ میں مستقبل قریب میں فرنچائز کی نمائندگی کرنے کیلئے پرامید ہوں۔“
واضح رہے کہ ڈومنی نے آئی پی ایل کے گزشتہ 7 ایڈیشنز میں 38 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 2014ءمیں دہلی ڈئیرڈیولز میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ ایڈیشن کے آخری دو میچوں میں ظہیر خان کی جگہ کپتانی بھی کی تھی۔