لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ کیلئے پاکستان کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم کی قیادت پیٹ کومنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا جس کے باعث سیریز اب بھی برابر ہے اور تیسرے میچ کی فاتح ٹیم سیریز بھی جیت جائے گی۔
تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
09:37 AM, 21 Mar, 2022