اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔ وزیراعظم نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ۔سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔