باجوڑ: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران شہید ہو گئے ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین معصوم شہری بھی شہید ہو ئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔فورسز کی جانب سے بروقت اور منہ توڑ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن بر آمد ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ اور21 سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین معصوم شہری بھی شہید ہو ئے جن میں عصمت ، الحام اور بہادر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہے۔