بدھ 22 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بدھ 22 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور: پاکستان میں 22 مارچ بروز بدھ رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیش گوئی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 22 مارچ کو پشاور میں ہو گا۔ 
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور پشاور میں کل چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

مصنف کے بارے میں