پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے انتخابات، 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ 

پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے انتخابات، 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ 
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا جبکہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جماعت اسلامی کو ترازو، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان دیا گیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو لالٹین، ایم کیو ایم کو پتنگ، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کرین اور جمہوری وطن پارٹی کو پہئے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کو کلہاڑے کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ نیشنل پارٹی کو آری اور عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں