زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

07:09 PM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  15 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں 23.94 کروڑ  ڈالر  بڑھے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 مارچ تک 13 ارب 39 کروڑ  ڈالر  رہے۔ سٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر  10.50 کروڑ  ڈالر  بڑھ کر  8.01 ارب ڈالر  رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 13.44 کروڑ  ڈالر  بڑھ کر 5.37 ارب ڈالر  رہے۔

مزیدخبریں