کرناٹک :بھارت کی ایک مہنگی ترین شادی میں صرف دلہن کے میک اپ، لباس اور زیورات پر 3.5 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے، جو پاکستان کی کرنسی میں تقریباً 1600 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ یہ شاندار شادی 9 سال پہلے کرناٹک کے سابق وزیر جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمانی کی تھی۔
شادی میں 50 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ جناردھن ریڈی نے ان مہمانوں کے لیے 1500 ہوٹل کمروں کی بکنگ کی تھی اور ان کی آمدورفت کے لیے 40 بیل گاڑیاں، 2000 لگژری گاڑیاں، اور 15 ہیلی کاپٹرز کا انتظام کیا تھا۔
شادی کی تقاریب پانچ دن تک جاری رہیں، اور اس دوران 16 مختلف اقسام کی مٹھائیاں پیش کی گئیں، جن میں سے ہر پلیٹ کی قیمت تقریباً 3,000 روپے تھی۔ دلہن برہمانی نے معروف ڈیزائنر نیتا للو کی تیار کردہ خالص سونے کے دھاگوں سے کڑھائی والی لال کانچی ورم ساڑھی پہنی تھی جس کی قیمت 55 کروڑ روپے تھی۔ اس کے میک اپ پر ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے، اور اس کے زیورات کی مجموعی قیمت 3 ارب روپے سے زیادہ تھی۔