افطاری میں کتنی کھجوریں کھانا صحت کے لیے بہتر؟ اے آئی کا مشورہ

02:58 PM, 21 Mar, 2025

کیلیفورنیا:ماہ رمضان میں افطار کا آغاز عموماً کھجور سے کیا جاتا ہے، جو ایک صحت بخش اور مفید عمل ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ افطاری میں کتنی کھجوریں کھانی چاہئیں؟ اس حوالے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے پوچھا گیا تو اس کا جواب تھا کہ افطاری کے دوران تین سے پانچ کھجوریں کھانا صحت کے لیے بہتر ہے۔

    کھجور میں قدرتی شکر موجود ہوتی ہے، جو روزے کے دوران توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔    فائبر کی موجودگی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور اگلے روزے میں بھوک کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔    کھجور میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں، جو دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

    بوڑھے افراد اور موٹاپے کا شکار افراد کو کھجور کم مقدار میں کھانی چاہیے۔    کھجور پانی کے ساتھ کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔    زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے کیلوریز کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کھجور ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے، خاص طور پر بھیگی کھجور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس میں ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی سکس کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔

مزیدخبریں