وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس سردار علی محمد خان انتقال کرگئے

11:24 AM, 21 May, 2019

گھوٹکی : وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس سردار علی محمد خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر کے انتقال کی خاندانی ذرائع کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے ۔ سردارعلی محمد خان مہر کی آج طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

سردار علی محمد کی نماز جنازہ کے بارے میں خاندانی ذرائع کچھ دیر تک اعلان کریں گے ۔ واضح رہے سردار علی محمد خان مشرف دور میں سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہے تھے ۔

مزیدخبریں