لاہور میں 6 مویشی منڈیاں عید قربانی کے لیے قائم کی جائیں گی

04:44 PM, 21 May, 2025

لاہور:عید قربانی کے پیش نظر لاہور میں مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت لاہور میں مجموعی طور پر 6 منڈیاں قائم کی جائیں گی تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

ڈی سی لاہور کے مطابق، ایک مستقل مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جو کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی اہم خرید و فروخت کا مرکز ہوگی۔ اس کے علاوہ، پانچ عارضی منڈیاں تحصیل واہگہ، نشتر، راوی، کینٹ اور رائیونڈ میں لگائی جائیں گی۔

انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ منڈیوں میں ٹریفک کی روانی برقرار ہو، صفائی کے انتظامات مناسب ہوں، اور سکیورٹی کے معاملات درست ہوں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مخصوص منڈیوں میں ہی جانوروں کی خرید و فروخت کریں تاکہ شہر کے باقی حصوں میں ٹریفک اور صفائی کے مسائل سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں