پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

07:40 PM, 21 May, 2025

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کے ہاتھ میں ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایک دوسرے کے خلاف 21 میچز کھیل چکی ہیں، جس میں گلیڈی ایٹرز نے 11 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 میچز جیتے ہیں۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فاتح ٹیم پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

 
 

مزیدخبریں