گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت، سعد ایدھی بھی مبینہ طور پر حراست میں: دفترِ خارجہ

12:25 PM, 21 May, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی سمندری حدود میں انسانی ہمدردی کا سامان لے جانے والے 'گلوبل صمود فلوٹیلا' پر اسرائیلی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں فلوٹیلا کو غیر قانونی طور پر روکا گیا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کی من مانی حراست اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی زیرِ حراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی مبینہ طور پر شامل ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی روکتے ہوئے تمام غیر قانونی طور پر گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں