پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا پہلا دور مکمل؛ پٹرولیم لیوی میں 18 فیصد اضافے کی سفارش، بجلی و گیس مہنگی کرنے کی شرط برقرار

01:40 PM, 21 May, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین مالی سال 2027 کے بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا مرحلہ اور مشن کا دورہ مکمل ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پٹرولیم لیوی کے ہدف میں 18 فیصد اضافے کی اہم سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی ادارے نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سال میں دو بار اضافے کی سخت شرط کو بھی برقرار رکھا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، مالی سال 2027 کے وفاقی بجٹ کی تیاری اور دیگر اہم نکات پر دونوں اطراف کے درمیان مذاکرات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔ مذاکرات کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کو ملک میں مہنگائی کی شرح کو قابو میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستانی حکام نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے بنیادی اضافی (Primary Surplus) ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کو دہرایا ہے۔

مزیدخبریں