پرنس رحیم آغا خان کے اعزاز میں وزیراعظم کا ناشتہ؛ گلگت بلتستان اور چترال کی ترقی کے لیے آغا خان نیٹ ورک کی خدمات کو خراجِ تحسین

02:29 PM, 21 May, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان کے اعزاز میں ایک پروقار ناشتے کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے مابین قائم مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور ان میں کاروباری صلاحیتوں  کے فروغ کے لیے نیٹ ورک کے اقدامات کو خصوصی طور پر سراہا۔ شہباز شریف نے گلگت بلتستان اور چترال کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اے کے ڈی این کے مؤثر اور کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آغا خان نیٹ ورک کی فلاحی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزیدخبریں