زین ملک کے نام ایک اور ایوارڈ

زین ملک کے نام ایک اور ایوارڈ

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے امیریکن میوزک ایوارڈز (اے ایم اے) کے سلسلے میں سال کے سب سے بہترین نئے گلوکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زین ملک کو پہلی مرتبہ اس ایوارڈ شو میں ایک سولو آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے نامزد کیا گیا تھا۔

زین ملک نے اسٹیج پر اپنا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو ایک خاص مقام پر رکھیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گلوکار زین ملک کی گرل فرینڈ ماڈل جگی ہیڈڈ اس ایوارڈ شو کی میزبانی کررہی تھیں، جنہوں نے بیک اسٹیج زین ملک کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ زین ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن میں ایک گلوکار کی حیثیت سے کیا، جس کے بعد وہ مقبولیت کی بلندیوں پر جاپہنچے۔تاہم بینڈ کے ساتھ 5 سال تک منسلک رہنے کے بعد زین نے 2015 میں اس بینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔