ٹیم کو جیتنے کے لئے ابھی دوسال لگیں گے، شہباز سینئر

ٹیم کو جیتنے کے لئے ابھی دوسال لگیں گے، شہباز سینئر

لاہور: سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دفاع نہیں کرنا چاہتا،ٹیم کو جیتنے کے لئے ابھی دوسال لگ جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع نہیں کر سکتا، کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹس کی بجائے لیگز کو ترجیح دیتے ہیں، موجودہ ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، کوئی توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی ٹیم کی جیت کے دعوے نہیں کیے، کوشش ہے کہ ٹیم اگلے سال بہتر کارکردگی دکھا سکے، ایشین گیمز ہدف ہیں، جیتیں گے تو فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گا۔شہباز احمد کہتے ہیںکہ مجھے غیر ملکی دورے کرنے کا شوق نہیں ہے، لیگ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ گیا تھا۔